Wednesday, 6 July 2016

اهم نکات دورہء قرآ ن, PARA 14



Part 14

AHAM NAKAAT

AMAL KI BAATAIN
🎀🎀🎀🎀🎀🎀

🔷 "رمضان شھرالقرآن" ہے,قرآن مجید کا نُزول رمضان کے بابرکت مہینے کی رات میں ہوا,نبی ﷺ رمضان میں حضرت جبرئیل علیہ السلام کو قرآن سُناتے تھے,ہمیں بھی اتباعِ رسول ﷺکرنا ہےکسی کو قرآن سنانا ہے.

🔷. قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے کیلیئے "تلاوت ِقرآن" , قیامُ الیل میں "تلاوتِ قرآن" ,قرآن حفظ کرنے کی کوشش کرنا,قرآن میں غوروفکر کرنا, قرآن کو سیکھنا سمجھنا اور دوسروں کو سکھانا" شامل ہیں.

🔷.اس دُنیا میں ہم آزادی دے کر بھیجے گئے ہیں,چاہیں تو اچھا کریں,چاہیں تو بُرا,یہ آزادی ہمارا امتحان ہے ,ہمیں غفلت میں نہیں پڑنا(2).
🔷.نفس کی پیروی اور حق کو نظر انداز نہیں کرنا, اللّٰه کی فرمانبرداری کو ترجیح دینی ہے.(2).

🔷 خُود کو قرآن کے مطابق بدلنا ہے.نہ کہ قرآن کو اپنی خُواہش کے مطابق بدلنا.(9).

🔷علمِ نجوم کو حاصل کرنا,جادو کا ایک حصّہ سیکھنے کے برابر ہے,ہمیں علمِ نجوم میں دلچسپی بھی نہیں لینا چاہیئے.(16).

🔷 .ستاروں سے قسمت کا حال (Horoscope),غیب کی خبروں سے دلچسپی,قسمت کاحال(Fortune telling), پیشن گوئیاں(Predictions), ان سب باتوں پر دھیان نہ دیں,نہ ہی اخبارات اور دوسرے ذرائع سے اِن کو معلوم کرنے کی کوشش کریں.

🔷 .بارش اور آندھی کے وقت دُعا کرنی چاہیئے.(22).

🔷.شیطان کے بہكاوے سے خُود کو بچانا ہے,شیطان ہمارے جسم میں خون کی طرح گردش کرتا ہے, جب ہم اللّٰه کا ڈر اپنے اندر پیدا کریں گے,تو شیطان ہم سے ڈرے گا,جیسا کہ حضرت عمر رضی اللّٰه تعالی عنه تھے جن کو دیکھ کر شیطان بھاگ جاتے تھے.(39).

🔷.اپنے ظاہر اور باطن کو ہر قسم کی آلائشوں سے پاک کرنا ہے,تاکہ اللّٰه کے چُنے ہوئے بندوں میں سے ہو جائیں.(40).

📗 سورة الحجر📗

🔷.یاتو انسان بہکا ہوا ہے,یا پھر چُنا ہوا ہے,تو ہمیں مُخلصین میں شامل ہونا ہے.(40-42).

🔷 .اللّٰه تعالی معاف فرمانے والے ہیں,اور سزا دینے والے بھی,اسلیئے معافی کی اُمید پر گناہ نہیں کرتے رہنا,اور اگر گُناہ سرزد ہوجائےتو مایوس نہیں ہونا فوراً معافی طلب کرنی ہے.اور آئندہ گُناہ سے بچنا ہے.(44-45).

🔷 .پیغمبر غیب کا علم نہیں رکھتے.(52-60)

🔷 .قرآن میں سے مرضی کے احکامات کو نہیں چُننا,پورے قرآن پر عمل کرنا ہے.(91).

🔷.لوگوں کے رویّوں سے دل تنگ ہوں تو ربّ کی حمد و ثناء کرنی ہے.(96-98).

🔷. تسبیح کرنی ہے, "سُبحان اَللّٰه وَبِحمدِہ,سُبحان َاللّٰهِ العَظیم"

🔷. مرتے دم تک عبادت کرنی ہے,لوگوں کے رویّوں سے ڈرنا نہیں ے, استقامت اِختیار کرنی ہے.(99)

📗 سورة النحل📗

🔷. غیر اللّٰه کو سجدہ کرنا,غیر اللّٰه سے دُعا کرنا شرک ہے.(21).

🔷 غرور اور تکبر کرنے والوں کو الله پسند نہیں کرتا.ان سے خود کو بچانا هے.(23)

🔷الله جو دے اس پر بهی شکر کرنا هے اور نا ملنے والی چیزوں پر بهی شکر کرنا هے.کیونکہ الله خوب جانتا هے کہ کیا بهلا هے اور کیا برا هے.

🔷 وضو کرتے وقت مسواک کا استعمال کرنا هے. یہ سنت نبوی ﷺ هے.قرآن کے ساته حدیث پر بهی ایمان لانا هے.

🔷زمین و آسمان کی تمام مخلوق الله کو سجدہ کرتی هے.همیں بهی خوب خوب سجدے کرنے هیں.(49-50)

🔷 مومن کبهی کسی کو پریشانیوں میں مبتلا نہیں کرتا.

🔷 اللهکو انسانوں(مخلوقات)سے تشبیہہ نہیں دینی.(74)

🔷آنکھ اور کان سے وہ کام نہ لیں جو الله کو پسند نہیں.دل میں برے خیالات نہیں لانے.(78)

🔷 قرآن پڑهنے سےپہلےتعوذ ضرور پڑهنا هے.(98)
🎀🎀🎀🎀🎀🎀
🌷JAZAKUMULLAHU KHAIRUN KASEERA🌷
🌹TEAM ADMIN POQ🌹

Share:

0 comments:

Post a Comment