Wednesday, 6 July 2016

اهم نکات دورہء قرآ ن, PARA 23


🎀دورہ ِقرآن
پارہ-23
عمل کی باتیں
              
             🎀🎀🎀🎀🎀🎀

📚 سورۃ یٰس📚

🔴.رمضان "سُنت الاعتکاف" اللّٰہ تعالٰی کا قُرب حاصل کرنے کیلۓ , عبادت کی غرض سے مسجد میں رہنا اعتکاف کہلاتا ہے,اعتکاف کی مُدّت رمضان کے آخری 10 دن یعنی آخری عشرہ ہے.

🔴. اعتکاف کرنے والے کیا نہیں کر سکتے:-
"مریض کی عیادت,جنازے میں جانا,نہ عورت کو ہاتھ لگائیں,نہ مُباشرت کریں,نہ کسی حاجت کیلئیے مسجد سے نکلیں,(بس رفعِ حاجت Toilet, یا غُسل کیلئے باہر جا سکتے ہیں."

🔴. اعتکافروزے کے بغیر نہیں ہوتا,جو اعتکاف نہیں کرسکتے وہ گھر میں اکیلے بیٹھ کر دن میں اَللّٰهکو یاد کریں.

🔴.ہماری نیت اللهّٰ کی راہ میں جان دینے کی ہونی چاہیئے,کیونکہ اللّٰه کی راہ میں شھید کو فوراً جنت میں بھیج دیا جاتا ہے. (22-26).

🔴. فکراور بےچینیمیں کہیں, "حَسْبٌنَا الّٰلهٌ وَ نِعْمَ الْوَكِيْل وَعَلَی اَلّٰلهِ تَوَكَّلْنَا"

🔴.ہماری ساری خُواہشات جنت میں پوری ہونگیں,اسلیے دنیا میں اپنی خُواہشات کو اللّٰه کی رضا کیلئے چھوڑنے والا بننا ہے. (57-55)

🔴. اپنے جسم کے حصّوں جیسے ٹانگ,ہاتھ,آنکھیںوغیرہ سے کوئی غلط کام نہیں لینا,کیونکہ وہ آخرت کے دن ہمارے عمل کی گواہی دیں گے. (65).

🔴. قرآن زندہ لوگوں کیلۓ ہدایت اور اللّٰه سے ڈرنے کا ذریع ہے, مُردوں کیلئے نہیں ہے. (70).

📚 سورۃ الصّآفّآت📚

🔴. صفکا دُرست کرنا نمازی کی خُوبی ہے, صف ملانے کا اجر بھی ہے,اور توڑنے کا گُناہ بھی,صف کو سیدھی اور جُڑی ہوئی رکھیں,بیچ میں شیطان کیلئے جگہ نہ چھوڑیں.

🔴. بڑے بوڑھے کیا کہتے ہیں,اس پر عمل کرنے سے پہلے قرآن و سُنت سے اُس کو پرکھیں,کہ اُس میں ہے یا نہیں,تب اس پر عمل کریں.

🔴. دُعا کرنا لازمی ہے,یہ اللّٰه کو پسند ہے,اسلئے دُعا کرتےرہیں. (75).

🔴.ہمیشہ "NEGATIVE" میں بھی "POSITVE" باتیں سوچنی چاہئیں, دُعا کرکے نا اُمید نہ ہوں.

🔴. تسبیح کرتی رہنی چاہئیے, خاص طور پر جب تکلیف ہو. (143)

🔴. دل سے دنیا اور لوگوں کا ڈر ختم کرنے کیلئے اللّٰه پر یقین اور ایمان بہت ضُروری ہے.

📚 سورۃص📚

🔴. اَللّٰه کی کتاب سے جُڑ جانے کے بعد ہر مُشکل آسان ہوجاتی ہے.

🔴. بندہ مومن وہ ہوتا ہے,جس سے کوئی بُھول چوُک ہو اور کوئی اُسے بتائے تو غُصّہ نہیں ہوتا,بلکہ اپنے گُناہ کی مُعافی مانگتا ہے. (24).

🔴 خُواہش ِنفسکی پیروی کرنے والے اللّٰه کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں. (26)

🔴. عقلمند وہ ہیں جو قرآن میں غوروفکر کریں. (29)

🔴. غوروفکرکریں کہ کون سی چیزوں سے آپ کی اللّٰه کیلۓ مُحبت بڑھتی ہے. (32).

🔴. امتحانوں کو سمجھیں,جو چیز اللّه کی یاد سے غافل کردے وہ امتحان ہے, امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئیے فوراً ایسی صورتحال (Situation) میں اللّٰه کو یاد کرنا ہے.

🔴. امتحان میں کامیاب ہونے والوں کی نعمتوں کو اللّٰه بڑھا دیتا ہے . (43).

🔴. کبھی بھی قسم نہیں توڑنی چاہئیے,کتنی بھی مشکل آئے, "صبر"کرنا ہے. (44).

🔴. آخرت کو یاد کرنے والے اللّٰه کے پسندیدہ بندے ہیں (46)

🔴. تکبر نہیں کرنا چاہئیے,یہ ابلیسکی نشانی ہے. (76)

🔴.جو ہیں وہی رہیں,اپنے اوُپر بناوٹی خول نہیں چڑھانا چاہئیے. (86).

📚 سورۃ الزُّمر📚

🔴.کوئی پیر فقیر, وسیلہ اللّٰه تک نہیں پہنچا سکتا. (3).

🔴. اللّٰه تعالی ناشکروں کو پسند نہیں کرتا. (7)

🔴.صِرف تکلیف میں ہی اللّٰه کو یاد نہیں کرنا , خُوشیوں میں بھی اللّٰه کو یاد کرنا ہے. (8).

🔴. تبلیغکرنے سے پہلے خُود عمل کرنا ضُروری ہے.

           🎀🎀🎀🎀🎀🎀
🌷 جزاکُم اللّٰه ُخَیراًکثیرا🌷
🌹ٹیم ایڈمن🌹
💎 (پی او کیو)  پرلز آف قرآن💎
Share:

0 comments:

Post a Comment